خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
مولانا ظفر علی خان
آدمی آدمی انتر، کوئی ہیرا کوئی کنکر

"انسان ہر قسم کے ہوتے ہیں، اچھے بھی، برے بھی۔"
اردو کہاوت
سائنس مذہب کے بغیر لنگڑی ہے، مذہب سائنس کے بغیر اندھا۔
البرٹ آئن سٹائن
لوگ تقدیر کے نہیں، صرف اپنے ذہنوں کے قیدی ہوتے ہیں۔
فرینکلن روزویلٹ
مہربانی ایک ایسی زبان ہے جسے بہرے سن سکتے ہیں اور اندھے پڑھ سکتے ہیں۔
مارک ٹوین
علم کی جستجو جس رنگ میں بھی کی جائے، عبادت کی ایک شکل ہے۔
علامہ اقبالؒ
کام میری نظر میں ایسے ہی مقدس ہے جیسے عبادت۔
علامہ اقبال
ایک سوچنے والے زندہ انسان کے خیالات میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ نہیں بدلتا تو پتھر نہیں بدلتا۔
علامہ اقبال
فقر کی پہلی منزل کسبِ حلال ہے۔ نورِ ایمان بھی کسبِ حلال ہی سے پیدا ہوتا ہے۔
علامہ اقبال
واحد چیز جو بری صحت سے بھی زیادہ بری ہے، برا نام ہے۔
گیبریل گارسیا مارکیس